8 جولائی 2013 - 19:30
ملا ابو قتادہ اردن کی جیل میں روانہ

دہشت گردی میں ملوث وہابی ملا ابوقتادہ کو برطانیہ سے ملک بدر کرکے اردن بھیج دیا گیا جہاں اردن کی ایک عدالت نے ابو قتادہ کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کے جرم میں جیل بھیج دیا ہے

ابنا: دہشت گردی میں ملوث وہابی ملا ابوقتادہ کو برطانیہ سے ملک بدر کرکے اردن بھیج دیا گیا جہاں اردن کی ایک عدالت نے ابو قتادہ کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کے جرم میں جیل بھیج دیا ہے ابو قتادہ کو اردن کی ایک عدالت اس سے قبل موت کی سزا سنا چکی ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث وہابی ملاابوقتادہ کو اتوار کی صبح برطانیہ سے ملک بدر کر کے ان کے آبائی ملک اردن روانہ کیا گیا تھا جہاں ان پر دہشت گردی کے الزام میں مقدمہ چلے گا۔فوجی استغاثہ نے ابوقتادہ پر دہشت گردی کے واقعات کی سازش کرنے کا الزام عائد کیاتھاجس میں اردن کی ایک ہزار سالہ تقریبات کے دوران اسرائیلی اور امریکی سیاحوں پر بم حملوں کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اردن کی عدالت میں ابوقتادہ کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲